ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ’’یکساں سول کوڈملک کے جمہوری تانے بانے کیلئے خطرناک‘‘

’’یکساں سول کوڈملک کے جمہوری تانے بانے کیلئے خطرناک‘‘

Sun, 03 Jul 2016 22:47:24    S.O. News Service

یوڈی ایف نے مرکزی حکومت کی سخت تنقیدکی،بتایا،انتخابی حربہ
تروونت پو رم،3 ؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی تجویز پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کیرالہ میں کانگریس کے زیر قیادت اپوزیشن یو ڈی ایف نے آج کہا کہ اس اقدام سے ملک کے فرقہ وارانہ تانے بانے کو نقصان ہوگا۔ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر رمیش چینتھلا نے یہاں ایک بیان میں کہاکہ یہ قانون ملک کے سیکولرازم اور اتحاد کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ لاء کمیشن سے اپنی رپورٹ دینے کے لیے کہا گیا ہے۔موجودہ پہل محض سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے ہے کیونکہ اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔فرقہ وارانہ پولرائزیشن کے ذریعے سنگھ پریوار فائدہ اٹھاناچاہتاہے۔یو ڈی ایف کی اتحادی انڈین یونین مسلم لیگ نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ پر اعتراض کیا ہے۔لیگ کے سکریٹری ای ٹی محمد بشیر نے کہا کہ آئی یوایم ایل کی دہلی میں20؍جولائی سے ہونے والی دو روزہ قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں یکساں سول کوڈ پر تمام مذہبی اقلیتوں کے خدشات پربات چیت کی جائے گی اور مشترکہ کارروائی کے لیے مشترکہ موقف تیارکیاجائے گا۔


Share: